لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی جاوید ہاشمی کے بیانات کی تردید

فوج میں پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کی، کسی سیاست دان کو نہ جانتا تھا نہ جانتا ہوں،مجھے سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 2 جنوری 2017 23:22

لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کی جاوید ہاشمی کے بیانات کی تردید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے جاوید ہاشمی کے بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فوج میں پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کی، کسی سیاست دان کو نہ جانتا تھا نہ جانتا ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی سنئیر سیاست دان ہیں سیاست کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔

جاوید ہاشمی کے میرے متعلق بیان کا سن کر سخت تعجب ہوا جاوید ہاشمی کے تمام الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فوج میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کیں اور اب ریٹائر ہوکر اپنے گھر میں باعزت زندگی گزار رہا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی سیاستدان کو جانا تھا نہ جانتا ہوں ۔ لہذا مجھے سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔

متعلقہ عنوان :