کراچی ،رکن نیشنل کونسل پاک سرزمین پارٹی ڈاکٹر یاسر کی جناح اسپتال لاہور میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث زہرہ بی بی کے جانبحق ہونے پر سخت الفاظ میں مذمت

لواحقین سے دلی افسوس اورہمددری کا اظہار

پیر 2 جنوری 2017 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) پاک سرزمین پارٹی نیشنل کونسل کے رکن ڈاکٹر یاسر نے جناح اسپتال لاہور میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث زہرہ بی بی کے جاں بحق ہونے پر سخت الفاظ میں مذمت کیااور لواحقین سے دلی افسوس اورہمددری کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جناح ہسپتال سمیت ملک بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی حالت انتہائی تشوشناک ہے اور مریضوں کو بستر اور ادویات تک میسر نہیں ہیں،ڈاکٹرز کی غفلت اور بنیادی سہولیات کی عدم دسیتابی حکومت کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں اورملک میں رہنے والے عوام کیلئے علاج و معالجہ کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ۔انہوںنے مطالبہ کیاہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادیوں پر بستر ، ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فوری دسیتابی کو یقینی بنایا جائے۔#