پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان تجارتی وسماجی تعلقات بہتربنانے کی ضرورت ہے ،محمد رفیق دائود

تعلقات کی بہتری سے پاکستان کی برآمدات، معیشت، روزگاراورسماجی وثقافتی امورکواستحکام ملے گا،چیئرمین پاکستان سائوتھ افریقہ بزنس فورم

پیر 2 جنوری 2017 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان تجارتی وسماجی تعلقات کوبہتربنانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کی برآمدات، معیشت، روزگاراورسماجی وثقافتی امورکواستحکام مل سکے۔یہ بات پاکستان سائوتھ افریقہ بزنس فورم کے چیئرمین محمدرفیق دائودنے گزشتہ روزجسٹس ہیلپ لائن کے صدرمحمدندیم شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوںنے کہا کہ جنوبی افریقہ میںپاکستانی منصوعات کی بڑی کھپ ہے اورجلدہی وہاںپاکستان کی سنگل کنٹری نمائش بھی منعقدکی جائیگی۔اس موقع پر نیشنل فورم فارانوائرنمنٹ اینڈہیلتھ کے صدرمحمدنعیم قریشی،کے ایم سی کے ڈائریکٹرمحمدبشیرسدوزئی،ایس ایس پی طارق مغل، اسٹوڈنٹس ویلزآرگنائزیشن کے طارق رحمانی،قادی بلال ربانی،سیدہ نقوی،رفیق مجید،انصاری فائونڈیشن کے راشدانصاری اورکوتھم کے ڈائریکٹرراشدخان نے بھی اظہارخیال کیااورمحمدرفیق دائودکی سماجی وکاروباری اورپاکستانیوںکیلئے سماجی خدمات پر انہیں سراہا۔

(جاری ہے)

محمد رفیق نے بتایاکہ جنوبی افریقہ میںپاکستان کمیونٹی کیلئے جوہانسبرگ میںاسکول تعمیرکیاجائے گااورحکومت اورتاجروںکے درمیان ان کی فورم پل کاکرداراداکرے گی۔اس موقع پرنئے سال کی آمدپرکیک بھی کاٹاگیااورنئے سال پرترقی وخوشحالی کیلئے اجتماعی دعابھی کی گئی۔#

متعلقہ عنوان :