حکمران جمہوریت نہیں 'بادشاہت ''کا نظام بر قرار رکھنا چاہتے ہیں 'اعجا زچوہدری

حکمران اختیارات کسی اور کے ہاتھ میں نہیں دینا چاہتے اور ڈپٹی کمشنر کے عہدے کی بحالی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے‘گفتگو

پیر 2 جنوری 2017 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے سول ایڈمنسٹر یشن آرڈ نینس کے نفاذ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سول ایڈمنسٹر یشن آرڈ نینس کے نفاذکو مستر د کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس ظالم فیصلے کو فوری واپس لیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو تحریک انصاف اسمبلی کے اند ر اور باہر بھر پور احتجاج کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوریت نہیں بلکہ 'بادشاہت ''کا نظام بر قرار رکھنا چاہتے ہیں ،بادشاہت کی ذہنیت رکھنے والے حکمران اس سوال کا جواب دیں جب صوبے میں بلدیاتی ادارے وجود میں آ گئے ہیں تو ایسے میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بحال کرنے کے کیا مقاصد ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ حکمران اختیارات کسی اور کے ہاتھ میں نہیں دینا چاہتے اور ڈپٹی کمشنر کے عہدے کی بحالی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا عہدے تخلیق ہونے سے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات ختم ہو گے ہیں جو کہ جمہوریت کی نفی ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے اس غیر جمہوری اقدام پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ اس کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے ۔،ڈپٹی کمشنر کے نظام کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے اور سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جائے گا اور اس نظام کو رائج کرنے کا سب سے بڑا مقصد 2018 کے انتخابات کو کنٹرول کرنا ہے،۔انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے نظام کو بحال کرنے سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا گلا گھونٹاگیا ہے۔نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بھی اپنا حق لینے کے لیے آوازبلند کر نی چا ہئے ۔

متعلقہ عنوان :