ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے واہگہ بارڈر پر آزادی میوزیم کا افتتاح کر دیا

مقصد نئی نسل کو حصولِ پاکستان کیلئے اپنے اسلاف کی قربانیوں، جدو جہد آزادی کے پس منظر ،تاریخ سے روشناس کروانا ہے‘ خطاب

پیر 2 جنوری 2017 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے واہگہ بارڈر پر آزادی میوزیم کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر عاصم اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئرشاہد محمود سمیت اعلیٰ سول ، فوجی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

میوزیم کا نام مشہور زمانہ ڈرامہ نگار انور مقصود نے تجویز کیا۔ میوزیم میںشامل میڈیا لائبرئری میںتحریک آزادی کے حوالے سے فلمیں نشر کی جائیں گی۔ اسکے علاوہ ایک ہال میں پنجاب رینجرز کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے یہ میوزیم شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے جدوجہد آزادی کے لیے کوششوں اور قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب نے کہا کہ میوزیم قائم کرنے کا مقصد اپنی نئی نسل کو حصولِ پاکستان کے لیے اپنے اسلاف کی قربانیوں، جدو جہد آزادی کے پس منظر اور تاریخ سے روشناس کروانا ہے۔ میوزیم واہگہ پریڈ دیکھنے والے تمام لوگوں کے لیے کھلا ہوگا تاکہ وہ اس سے مستفید ہو سکیں تاریخ کو تصاویر کی زینت بنانے میں دابستانِ اقبال کا کردار مثالی اور قابلِ تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :