وزیر اعلی پنجاب نے جناح ہسپتال میں مریضہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

پیر 2 جنوری 2017 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جناح ہسپتال میں قصور کی رہائشی ایک مریضہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

تین رکنی انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے میں واقعہ کی تحقیقات کر کے وزیر اعلی شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی انکوائری کمیٹی کے سربراہ وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فیصل مسعود ہوں گے جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر سردار فخر امام اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ صحت انکوائری کمیٹی کے ممبران ہوں گے کمیٹی اس واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات 24 گھنٹے میںمکمل کر ے گی۔