شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے کنٹرولر کا گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم امتحانی سینٹر کا دورہ

پیر 2 جنوری 2017 23:19

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں بی ایس کے طلبہ کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے کنٹرولر سید مہدی شاہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم امتحانی سینٹر کا دورہ کیا اور بی ایس سی پارٹ ون پاک اسٹڈی کے پرچے کے دوران 10 طلبہ کو کاپی کیس کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے انویجیلیٹرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ امتحانات کے دوران نقل روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ کاپی کلچر کا خاتمہ ہو سکے۔ کالج کے پرنسپل غلام سرور قریشی نے بتایا کہ ڈگری کالج میں کچھ طلبہ کو کاپی کیس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نقل کی روک تھام کی جائے جس کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔