لاڑکانہ پولیس کی جانب سے بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے 156 مرد اور 3 خواتین پولیس اہلکاروں میں آفر آرڈر تقسیم

پیر 2 جنوری 2017 23:19

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) لاڑکانہ پولیس کی جانب سے مرد اور خواتین پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے 156 مرد اور 3 خواتین پولیس اہلکاروں کو آفر آرڈر دیئے گئے جن میں مقصود احمد جاگیرانی، عبدالنبی، رفاقت علی جتوئی، سجاد علی، ارشاد علی مستوئی، اسد ابڑو اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی کامران نواز نے کامیابی حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نئے پولیس اہلکار عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :