وزیراعلیٰ پنجاب کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب،پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے امور پر پیش رفت کا جائزہ

پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عوام کو معیاری ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز بنائی جا رہی ہیں،جون 2017ء تک5 جدید لیبز کام شروع کردیں گی،شہبازشریف

پیر 2 جنوری 2017 23:19

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام صوبے کے عوام کو معیاری ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہے ،عوام کو معیاری ادویات اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء مہیا کرنے کے حوالے سے یہ اتھارٹی ایک سنگ میل ثابت ہوگی،وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار یہاں ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر ،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی رواں برس مکمل طور پر آپریشنل ہوجائے گی،انہوں نے اتھارٹی کے بورڈ کو فوری طو رپر فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس کی خود صدارت کریں گے،انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کے دفاتر کی تعمیر کیلئے تمام امور طے کرکے فوری طورپرکام کا آغاز اوراس ضمن میں بہترین انٹرنیشنل فرم کا شفاف طریقے سے انتخاب کیا جائے،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہیومن ریسورس کا میرٹ پر انتخاب کیا جائے اور ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز بھی بنا رہی ہے اور جون 2017ء تک صوبے میں 5 جدید ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کام شروع کردیں گی،اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے دفاترکے قیام کیلئے ٹھوکرنیاز بیگ پر اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، ڈپٹی کمشنر لاہور، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ایگریکلچر اور فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :