نوجون ہمارا اثاثہ ہیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں، ،صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل

پیر 2 جنوری 2017 23:19

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ نوجون ہمارا اثاثہ ہیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں ہم سال نو میں نوجوانوں کو ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات میں شریک کریں گے اور ژوب میں ایک یوتھ کنونشن بھی منعقد ہوگا ہمیں ژوب کے نوجوانوں سے محبت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ضلع کونسل ژوب شیخ محمد یوسف مندویل کی قیادت میں ژوب کے نوجوانوں کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنوجوانوں نے ژوب میں بی آر سی میں کلاسز کے آغاز، آئی ٹی یوینورسٹی کیلئے کامیاب کوششوں اور علاقے کے تعلیمی اداروں کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے جعفر مندوخیل کی کاوشوں کو سراہا جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کی ترقی میں ہم نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ہماری خواہش ہے کہ ژوب کے نوجوان منفی سیاست و غیر سیاسی عناصر سے اپنے آپ کو دور رکھیں جو عرصے سے نوجوانوںکو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے آرہے ہیں جس سے ان کی تعلیم اور سوشل لائف پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے نوجوانوں سے ان کی دلی محبت ہے اور سال نو میں نوجوانوں کی تفریح اور دیگر سرگرمیوں کیلئے خصوصی پروگرام تشکیل دیاگیا ہے اور نوجوانوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں کیونکہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور قوم کے مستقبل پر دروازے سے بند نہیں کئے جاسکتے ہیں نوجوان آئیں اور آگے بڑھ کر ہمارے بازو بنیں۔