وزیراعلیٰ پرویز خٹککی سوات اورشیرگڑھ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

پیر 2 جنوری 2017 23:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سوات پریس کلب سوات یونین آف جرنلسٹس اور شیر گڑھ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے سوات پریس کلب کے نو منتخب صدر شہزاد عالم، سوات یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر غفور خان عادل اور شیر گڑھ پریس کلب کے نو منتخب صدر مسلم خان اور دیگر اراکین کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ صحافی برادری کی فالح و بہبود کے لئے صوبائی حکومت نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا ایک اہم رکن ہے جس کی مثبت تحریر معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید برائے اصلاح کا رویہ صوبائی حکومت کے لئے رہنمائی سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحافی برادری کی توقعات پر پورااتریں گے۔

متعلقہ عنوان :