عوام اپنی دکانوں سمیت دیگر کاروباری مراکز کے سامنے فٹ پاتھ ، سڑک اور گلی میں تجاوزات قائم نہ کریں ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان

پیر 2 جنوری 2017 23:17

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ ٹیم جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بتول اسدی، اسسٹنٹ کمشنر صدر منیراحمد مو سیانی، کوئٹہ پولیس ، فرنٹیئر کور ، محکمہ مال اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے عملے نے کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ اور مغربی بائی پاس پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے تین دکانوں کو مسمار کر دیا گزشتہ روز کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی نگرانی میں قائم کی جانیوالی مشترکہ ٹیم نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قائم تجاوزات کے خلاف بنائی گئی پالیسی جس میں پہلے مر حلے میں متعلقہ علاقوں کا سروے کر کے تجاوزات کی نشا ند ہی کر نا اور دوسرے مر حلے میں متعلقہ لو گوں کو نوٹسز جاری کر نا اور اس کے بعد تجاوزات کو مالکان کی جانب سے گرائے نہ جانے پر متعلقہ مشترکہ ٹیم تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کرے گی جس میں خصوصی طور پر سڑکوں پر قائم کی کئے گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن شامل ہے جس کا مقصد ٹریفک کی روانی اور لو گوں کی آمد ورفت میں حائل تجاوزات کو ختم کر نا مقصود ہے جس کی روشنی میں مذکورہ ٹیم نے پیر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ائیر پورٹ روڈ پر قائم کئے گئی نشان زدہ تجاوزات کے خلاف کا رروائی کر کے تین دکانوں کو مسمار کر دیا اس کے علاوہ مذکورہ ٹیم مغربی بائی پاس سمیت مختلف علاقوں میں یہ کا رروائیاں کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ انتظامیہ نے عوامی مشکلات اور شکایات کی روشنی میں ایک مشترکہ میٹنگ کے دوران لائحہ عمل طے کر کے یہ کا رروائی شروع کی ہے تاکہ لو گوں کو ٹریفک کی روانی اور آمدورفت میں حائل تجاوزات اور رکائوٹوں کا سدباب کیا جا سکے اس لئے ہماری عوام الناس سے یہی التجا ہے کہ وہ اپنی دکانوں سمیت دیگر کاروباری مراکز کے سامنے فٹ پاتھ ، سڑک اور گلی میں تجاوزات قائم نہ کریں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا اور ان غیر قانونی اقدامات اور تجاوزات کے خلاف سخت کا رروائی کر کے انہیں مسمار کر کے لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ائیر پورٹ روڈ مغربی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد روڈ اپنی اصل حالت میں آگئے ہیں ٹریفک کی روانی کے بعد عوامی حلقوں نے اس کا رروائی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ کا رروائیا ں تجاوزات کے خلاف آئندہ بھی جاری رہنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :