پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا زرداری ہاوس کے ترجمان شیرباز مری کے خلاف احتجاج،پریس کلب کے سامنے مظاہرہ و بھوک ہڑتال

زرداری ہاوس سے دھکے دیکر باہر نکالنے کا الزام،ہمیں ایم این اے ڈاکٹر عذرہ سے ملنے نہیں دیا جاتا،جائز مسائل بھی حل نہیں ہوتے،مظاہرین کے الزامات

پیر 2 جنوری 2017 23:14

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا زرداری ہاوس کے ترجمان شیرباز مری کے خلاف احتجاج،پریس کلب کے سامنے مظاہرہ و بھوک ہڑتال،زرداری ہاوس سے دھکے دیکر باہر نکالنے کا الزام،ہمیں ایم این اے ڈاکٹر عذرہ سے ملنے نہیں دیا جاتا،جائز مسائل بھی حل نہیں ہوتے،مظاہرین کے الزامات،شیر باز مری کے خلاف سخت نعریبازی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح گپچانی سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے رمز علی زرداری کی قیادت میں زرداری ہاوس نواب شاہ کے ترجمان شیرباز مری کے خلاف نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شیر باز مری کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد مظاہرین نے علامتی بھوک ہڑتال کی احتجاج کرنے والے رمز علی زرداری،سائیں داد رند،اسلم زرداری،غلام مصطفی زرداری،یعقوب زرداری،پھوٹو زرداری،وحید خاصخیلی سمیت د یگر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ووٹرز بھی ہیں اور کارکن بھی ہیں مگر ہمارے مسائل حل نہیں ہو رہے ہم جب بھی زرداری ہاوس ادی عذری یا ادی فریال سے ملنے گئے تو شیر باز نے ہمیں دھکے دیکر ہاوس سے نکال دیا ہمیں وہ ملنے نہیں دیتا انہونے الزام عائد کیا کہ شیر باز نے کرپشن کر کے نوکریاں فروخت کر کے کروڑ پتی بن گیا ہے شہر کے مختلف علائقوں میں لاکھوں روپے مالیت کے بنگلے خرید کر رکھے ہیں ایک ٹیلیفون آپریٹری کی ملازمت کرنے والے کے پاس اتنی پراپرٹی کہاں سے آگئی ہے ان جیسے لوگوں نے ڈاکٹر عذرہ،ادی فریال تالپور اور آصف علی زرداری کو بدنام کیا ہے احتجاج کرنے والے ورکروں نے مطالبہ کیا کہ شیر باز مری جیسے بدعنوان شخص کو برطرف کیا جائے اور ہمارے مسائل حل کئے جائیں ہمارے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائیں اس موقعے پر احتجاج کرنے والوں نے شیر باز مری کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔