پاکستان رینجرز سندھ کی خفیہ اطلاع پر ملیر اور ٹھٹھہ کے علاقے میں کارروائی ،قتل بعد از اغواء برائے تاوان میں ملوث گروہ کو گرفتا رکرلیا

پیر 2 جنوری 2017 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر ملیر اور ٹھٹھہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے قتل بعد از اغواء برائے تاوان میں ملوث گروہ کو گرفتا رکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان اصغر، آصف اور عباس علی نے ملیر کے رہائشی فریاد کو اغواء کرکے 15لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ لواحقین کی جانب سے مطلوبہ رقم نہ ملنے پر ملزمان نے تیز دھار آلے سے مغوی کو قتل کیا اور لاش ملیر ندی میں بہا کر فرار ہوگئے۔ پاکستان رینجرز سندھ نے لواحقین کی درخواست پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :