سرجیکل اسٹرائیک دوبارہ کرنی پڑی تو مختلف انداز سے کریں گے: بھارتی آرمی چیف

muhammad ali محمد علی پیر 2 جنوری 2017 21:38

سرجیکل اسٹرائیک دوبارہ کرنی پڑی تو مختلف انداز سے کریں گے: بھارتی آرمی ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک دوبارہ کرنی پڑی تو مختلف انداز سے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن روات نے دعوی کیا ہے کہ آزادکشمیر پرایک سرجیکل اسٹرائیک ہم نے کی تھی جس میں دہشتگردوں کے اڈے تباہ کیے گئے تھے۔ سرجیکل اسٹرائیک پیشگی کارروائی روکنے کیلیے کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سرجیکل اسٹرائیک دوبارہ کرنی پڑی تو اب مختلف انداز سے کریں گے۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں سرجیکل اسٹرائک کرنے کا بھونڈا دعوی کیا گیا تھا۔ تاہم بھارت اس دعوے کا کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا تھا جس کے بعد بھارت کے اس دعوے کا دنیا بھر میں خوب مذاق بنایا گیا تھا۔ تاہم اب بھارت کے نئے آرمی چیف نے پھر سے سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا بھونڈا دعوی کر دیا ہے۔