وزیراعلیٰ سے چینی وفد کی ملاقات، واٹر سیکٹر وصاف پانی پروگرام میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار

پیر 2 جنوری 2017 22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاںچین کے شینگ ڈونگ اکنامک اینڈ ٹیکنیکل کو آپریشن گروپ (China Shandong International Economic & Technical Cooperation Group)کے وفد نے ملاقات کی،چینی وفد نے پنجاب کے واٹر سیکٹر اورصاف پانی پروگرام میں تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا،وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان اورچین کے مابین موجود تعلقات کو نئی جہت دی ہے اورسی پیک کے باعث چین اوردیگر ممالک کی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں ،انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ایک بڑا پروگرام بنایا ہے اورچین کی کمپنی کی جانب سے مفاد عامہ کے اس منصوبے میں تعاون کا خیر مقدم کریںگے ،چینی وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ واٹر سیکٹر اورصاف پانی پروگرام میں تعاون کیلئے تیار ہیں،صوبائی وزیر سید ہارون سلطان،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات،سیکرٹری ہاؤسنگ ،سیکرٹری صنعت اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :