وزیراعلیٰ کا سینئر صحافی پرویز بشیر کے والد کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 2 جنوری 2017 22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی پرویز بشیر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے پرویز بشیر اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔