پنجاب کی ترقی وزیراعلیٰ کی غیرمعمولی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بیرونس نوشینہ

پیر 2 جنوری 2017 22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں بیرونس نوشینہ مبارک نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان و برطانیہ کے مابین مضبوط اور دیرینہ تعلقات ہیں ، برطانیہ کا پاکستان خصوصاً پنجاب کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے گرانقدر تعاون قابل تحسین ہے، انہو ںنے کہا کہ پاکستان اس منزل کی جانب رواں دواں ہے جس کا خواب قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ نے دیکھا تھا، وزیراعلی نے کہا کہ 2016ء میں پاکستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے اور 2017ء میں فلاح عامہ کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان عظیم قربانیوں کی بدولت پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے،بیرونس نوشینہ مبارک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تیز رفتار ترقی وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،انہو ںنے کہا کہ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیو ںکے مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کر رہا ہے، بلاشبہ اوورسیزپاکستانیز کمیشن کا قیام وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ایک مستحسن اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :