وزیراعلیٰ کا شیخوپورہ میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 2 جنوری 2017 22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شیخوپورہ کے قریب خانقاہ ڈوگراں میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اورانتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :