ملک دھرنوں یا احتجاج کے ذریعے نہیں محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں،شہبازشریف

پاکستان کو لاک ڈائون کرنے کا تماشا لگانے والو ںکی سیاست خود ’’لاک ڈائون‘‘ ہو چکی ہے سی پیک نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے ، وفاقی وزیر ریلویز سے گفتگو

پیر 2 جنوری 2017 22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل پڑا ہے، سی پیک کے منصوبوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے اور سی پیک حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیںجبکہ اربوں روپے کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، کوئی دشمن بھی ہمارے منصوبو ںکی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو فروغ دیا ہے،الزام تراشی اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کرنیوالے عناصر کو عوام مسترد کر چکے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے پاکستان کی ترقی کیخلاف سازش کی گئی اور باشعور عوام نے لاتعلق رہ کر اس سازش کو ناکام بنایا، انہوں نے کہا کہ ملک کو لاک ڈائون کرنے کا تماشا لگانے والو ںکی سیاست خود ’’لاک ڈائون‘‘ ہو چکی ہے،ملک دھرنوں یا احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :