وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کا نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ

مقبوضہ کشمیر میں گرفتار روبینہ نامی خاتون کے بارے میں کوائف فراہم کرنے کی ہدایت

پیر 2 جنوری 2017 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتار روبینہ نامی خاتون کے بارے میں کوائف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی کہ متعلقہ خاتون کا جو ایڈریس اب تک سامنے آیا ہے نادرا وہاں سے اصل حقائق معلوم کرکے مکمل رپورٹ (آج) منگل تک وزارت داخلہ کو پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :