ٹی بی کنٹرول پروگرام کا غیر فعال ہوناحکومت سندھ کی بے حسی کا کھلا ثبوت ہے ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی

پیر 2 جنوری 2017 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ٹی بی کنٹرول پروگرام غیر فعال ہونے اوربچوںکی ٹی بی کی دوائیںناپید ہونے کی اطلاعات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہاہے کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کاغیر فعال ہوناحکومت سندھ کی بے حسی کا کھلا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹی بی انتہائی موذی مرض ہے اور اس کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر جس طرز عمل کا مظاہرہ کیاجارہا ہے وہ قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل گرفت بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی بی کی دوائوں کا مارکیٹ سے ناپیدہونا سراسر ٹی بی جیسے موذی مرض کو مزید پھیلانے کے مترادف ہے اور اس ضمن میں حکومت سندھ اورمتعلقہ اداروں کی نااہلی سے یہ مرض کئی بچوںاورلوگوںکیلئے جان لیواثابت ہوسکتاہے اوراس کاسدباب کرنا حکومت کی بنیادی اور اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ٹی بی پروگرام کے غیر فعال اور دوائیں مارکیٹ میں ناپید کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس ضمن میں حکومتی سطح پر فی الفور مثبت اور ٹھوس اقدامات بروئے کارلائے جھائیں۔

متعلقہ عنوان :