اینٹی کرپشن میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو

پیر 2 جنوری 2017 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) محکمہ انکوائریز و اینٹی کرپشن میں 8 اہلکاروں کی خلاف محکمانہ کاروائی کی گئی جس کی بنیاد پر انہیں مختلف سزائیں دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ عثمان غنی صدیقی نے مختلف انکوائری کمیٹیز کہ سفارش پر ملازمین کے خلاف کاروائی کی، سزا پانے والوں میں سرکل آفیسر، انسپکٹر، آفس اسسٹنٹ، اسٹینو گرافر اور کانسٹیبل شامل ہیں، الزام ثابت ہونے کے بعد کانسٹیبل شو لال کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، اسٹینو گرافر منظور احمد عباسی کی 2 سال کی انکریمینٹ جبکہ کانسٹیبل عنایت اللہ لاشاری کی 1 سال کی انکریمینٹ ختم کردی گئی، سرکل آفیسر جیکب آباد شوکت علی رند، کلرک مولا بخش راجپراور اسٹینو گرافر دانش ریاض کی سرکاری ملازمت میں جبری اضافہ کیا گیا ہے،اضافی ملازمت کے دوران ملازمین کو تنخواہ یا کوئی مراعات نہیں ملیں گی۔

سرکل آفیسر سانگھڑ اسد علی کورائی اور عابد حسین میرانی کو تنبیہ دی گئی، چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوںنے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اینٹی کرپشن کہ ملازمین کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :