پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ 5 جنوری کو منائی جائے گی

تمام اضلاع میں ذولفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اورکیک کاٹے جائیں گے

پیر 2 جنوری 2017 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ 5 جنوری کو منائی جائے گی۔اس سلسلے میں تمام اضلاع میں سالگرہ کی تقریب منعقدہ کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکر یٹری وقار مہدی نے کہا کہ تمام اضلاع میں ذولفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اورکیک کاٹے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔کراچی میں مرکزی تقریب پیپلز سیکر یٹریٹ میں منعقد ہوگی۔سالگرہ کی تقریبات میں اراکین اسمبلی شرکت کریں گے اور ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی جدو جہد پر روشنی ڈالیں گے۔