وزیراعلیٰ سندھ سے قطر کے قونصل جنرل سعد عبداللہ ایس ایم الشریف کی الوداعی ملاقات

پیر 2 جنوری 2017 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے قطر کے قونصل جنرل سعد عبداللہ۔ ایس۔ایم الشریف نے وزیراعلیٰ ہائوس میں الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل کی خد مات کو سراہا۔ قطر کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو قطر آنے کی دعوت دی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قطر جب بھی آنا ہوا میں ضرور آئوں گا۔

متعلقہ عنوان :