بھارتی شہر بنگلور میں سال نو کی تقریبات کے دوران خواتین کی بڑی تعداد کو سرعام جنسی حراساں کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 2 جنوری 2017 21:16

بھارتی شہر بنگلور میں سال نو کی تقریبات کے دوران خواتین کی بڑی تعداد ..

بنگلور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) بھارتی شہر بنگلور میں سال نو کی تقریبات کے دوران خواتین کی بڑی تعداد کو سرعام جنسی حراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق بھارت دنیا بھر میں خواتین کو حراساں کیے جانے کے واقعات کے حوالے سے سب سے زیادہ بدنام ترین ملک بنتا جا رہا ہے۔ آئے روز بھارت سے خواتین کو جنیس درندگی کا نشانہ بنائے جانے کی خوفناک خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اب انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی شہر بنگلور میں سال نو کی تقریبات کے دوران بھی بھارتی جنسی درندے باز نہ آئے اور کھلم کھلا سڑکوں پر دندنانے لگے۔ 31 دسمبر کی شب کو جب بنگلور کی سڑکوں پر سال نو کی تقریبات منائی جا رہی تھیں تو خواتین کی بڑی تعداد بھی ان تقریبات میں شریک تھیں۔ تاہم اس موقع پر جنسی درندوں کی بڑی تعداد نے خواتین پر دھاوا بول دیا۔ جنسی درندوں کی جانب سے خواتین کی بڑی تعداد کو جنسی طور پر حراساں کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی نفری تعداد میں کم ہونے کے باعث صورتحال کو قابو میں کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔

متعلقہ عنوان :