مسلم لیگ( ن) کی حکومت کمزور ہے جب انہوں نے سینیٹر پرویز رشید اور مشاہداللہ خان کو دبا ئو میں آکر ہٹا دیا ہے تو میں نے تو سارا بھانڈا پھوڑ دیا ہے مجھے کہاں لیں گے ان باتوں کے بعد تو میں نے راستہ ہی بند کردیا ہے، 2018کا الیکشن ضرور لڑوں گا، نوازشریف نے کبھی بھی مجھے خوش ہوکر پارٹی ٹکٹ نہیں دیا،عمران خان نے جولائی سے ستمبر کے درمیان الیکشن کی تیاری شروع کردی تھی اور کہتے تھے کہ ٹیکنوکریٹس وزراء ہونے چاہیے،اسد عمر،عارف علوی،شفقت محمود اور شیریں مزاری عمران خان کے فیصلوں سے خوش نہیںتھے،سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
پیر 2 جنوری 2017 22:49
(جاری ہے)
جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان کے بیانات پر میں نے کہا کہ مارشل لاء لگ جائے گا پھر عمران خان نے کہاکہ نہیں مارشل لاء نہیں لگے گا،اسد عمر،عارف علوی،شفقت محمود اور شیریں مزاری عمران کے فیصلوں سے خوش نہیں تھے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر پر ہوتی تھی،جہانگیر ترین نے بھی کہا تھا کہ زیادہ آگے نہیں بڑھنا چاہیے اور پارٹی کے زیادہ تر رہنما مجھ سے متفق تھے،جہانگیر ترین نے پارلیمنٹ جانے سے انکار کیا تھا۔جاوید ہاشمی نے کہا عمران خان نے دھرنے کے دوران آگے نہ جانے کا فیصلہ مان لیا تھا مگر اچانک جہانگیر ترین کے پیغام کے بعد عمران خان نے فیصلہ تبدیل کرلیا اور کہا کہ ہمیں طاہر القادری کے ساتھ آگے جانا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے سناکہ جنرل طارق سول کپڑوں میں عمران خان سے ملے تھے۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ میں (ن) لیگ میں جانے کیلئے تحریک انصاف پر الزامات لگا رہاہوں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے کیونکہ (ن) لیگ نے پہلے ہی ذرا سی بات پر مشاہد اللہ اور پرویز رشید کو وزارتوں سے فارغ کردیا تھا،ویسے بھی میاں نوازشریف نے پارٹی ٹکٹ کبھی بھی مجھے خوشی سے نہیں دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت جنرل راحیل شریف سے ملاقات ہوچکی تھی اورہمارے مطالبات ماننے ہمیں گارنٹی بھی مل گئی تھی ،نواز شریف پر دھاندلی ثابت ہوجاتی تو جنرل راحیل شریف نے استعفی لے کردینا تھا۔(خ م)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.