پاک سوزوکی نے سوزوکی ویگن آر کی قیمت میں اضافہ کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 2 جنوری 2017 20:59

پاک سوزوکی نے سوزوکی ویگن آر کی قیمت میں اضافہ کر دیا

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) پاک سوزوکی نے سوزوکی ویگن آر کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی جاپانی کمپنی سوزوکی کی جانب سے عوام میں بے حد مقبول سوزوکی ویگن آر کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں دستیاب ویگن آر کے دونوں ہی ماڈلز VXR اور VXL خریدنے والوں کو اب 20 ہزار روپے زائد ادا کرنا ہوں گے۔ سوزوکی ویگن آر VXR کی قیمت 10,09,000 روپے تھی جو تازہ اضافے کے بعد 10,29,000 روپے ہوچکی ہے۔ دوسری طرف ویگن آر VXL کی قیمت 10,49,000 روپے تھی جو اب 10,69,000 روپے کردی گئی ہے۔