مضرصحت جوس تیارکرنیوالی فیکٹری سیل،6750لیٹرجوس برآمد

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کےچھاپے،17ہوٹلوں وبیکریوں کوبھاری جرمانے،مٹھائی کی دکان سیل،150کلو تلف،37ہوٹلوں وبیکریوں کے نوٹس جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 جنوری 2017 20:18

مضرصحت جوس تیارکرنیوالی فیکٹری سیل،6750لیٹرجوس برآمد

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت جوس تیار کرنے والی فراز جوس فیکٹری سیل کرکے 6750لیٹر جوس برآمد کر لیاجبکہ سلمان سویٹس کو سیل کرکے 150کلو اشیائے خوردونوش کو تلف کر دیا۔17ہوٹلوں وبیکریوں وغیرہ کو جرمانے،37کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اور لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے چیکنگ کی کارروائی تیز کر دی۔

بتایا جاتا ہے کہ راجباں روڈ پر واقع چنیوٹ ٹیسٹ کیٹرزکو کچا گوشت اور ڈیری آئٹمز کو مکس کرنے، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، ملازمین کے میڈیکلز موجود نہ ہونے، گندی دیواروں اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔فتح گڑھ میں بٹ سویٹس کو ملازمین کے نامکمل میڈیکلز،زائدالمعیاد کیکس، کیکس پر تاریخ تنسیخ موجود نہ ہونے، سٹوریج کے نامناسب انتظامات ، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن راوی مون مارکیٹ میں واقع حاجی رفیق چنے والا کوکھانے پینے کی اشیاء کو نیلے کیمیکل والے ڈرمز میں سٹور کرنے سپائسز کی نامناسب سٹوریج، برتن دھونے کے ناقص انتظامات اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کای۔مزید بلانان شاپ کو آٹے کو نیلے کیمیکل والے ڈرمز میں سٹور کرنے اورپراسیسنگ ایریا کھلا ہونے کی وجہ سے 500روپے جرمانہ عائد کیا۔

داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بلال گنج میں حسن سویٹ کارنر کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، احاطے کی ناقص صفائی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے صفدر بشیر جنرل سٹور کوexpiredفوڈ آئٹمز ، حشرات کی روک تھام کا کوئی مناسب انتطام نہ ہونے، گندے مربّے کے کینز اور جگہ جگہ مکڑی کے جالوں کی موجودگی کی وجہ سے 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور زائد المعیاد اشیاء موقع پر ضائع کر دی گئیں۔

مزید ایف بلاک ماڈل ٹاؤن میں معین چشتی ہوٹل کو گندے فریزرز، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، کھلے گندے کوڑا دانوں اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائدکیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محمود روڈ پر واقع امیر علی جنرل سٹور،یاسین سلہری جنرل سٹوراور المکہ جنرل سٹور کو پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس موجود نہ ہونے کی وجہ سے 2ہزار روپے جرمانہ عائدکیا۔

واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے فیض حسینی نان شاپ کو ملازمین کے میڈیکلز موجود نہ ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید خان نان شاپ کو ملازمین کے میڈیکلز موجود نہ ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گرین ٹاؤن باگڑیاں میں واقع بشیر بیکری کو پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اور کھانے پینے کی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے کی وجہ سے 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نیلم سینما لاہور میں واقع غوثیہ ملک شاپ کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، گندی دیواروں اور مکڑی کے جالوں کی موجودگی، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، کھانے پینے کی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے اور کھانے پینے کی اشیاء پر مکھیو ں کی بھرمار کی وجہ سے 4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔شالیمار لنک روڈ پر واقع امبالہ جوس کارنر کو گندے ٹوٹے پھوٹے فریزرز، کھلے گندے کوڑا دانوں ، حشرات کی روک تھام کے نامناب انتظامات اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی بناپر 3500روپے جرمانہ عائد کیا۔

علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بند روڈ پر واقع الحبیب سندھی بریانی کودیواروں اور چھت پر مکڑی کے جالوں کی موجودگی، کھلی سپائسز، کھلی نالیوں میں پانی جمع ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 1500 روپے جرمانہ عائد کیااور بہتری کے احکامات جاری کیے۔