آصف زرداری اوربلاول بھٹو کی این اے207سے الیکشن نہ لڑنے کی وجہ سامنے آگئی

پیپلزپارٹی قیادت کے نزدیک فریال تالپورپرکرپشن الزامات کے باعث انتقامی کاروائیاں شروع کی جاسکتی ہیں،انتقامی کاروائیوں کے خوف سے پیپلزپارٹی قیادے نے فریال تالپورکی پارلیمنٹ رکنیت نہ ختم کرنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 جنوری 2017 20:08

آصف زرداری اوربلاول بھٹو کی این اے207سے الیکشن نہ لڑنے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) : شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے اپنی بہن فریال تالپورکی نشست این 207سے الیکشن نہ لڑنے کی وجہ سامنے آگئی ہے،پیپلزپارٹی قیادت نے کرپشن الزامات کے باعث ممکنہ انتقامی کاروائیوں سے بچنے کیلئے فریال تالپورسے نشست خالی نہ کروانے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت کو خدشہ تھاکہ فریال تالپور کیلئےپارلیمنٹ کی رکنیت کی ڈھال ختم کی گئی توفریال کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے فریال تالپور پرماضی میں بھی کرپشن کے الزامات لگتے رہے ہیں۔آصف زرداری کےبیرون ملک قیام کےدوران فریال تالپورپارٹی اموردیکھتی رہی ہیں۔ تاہم آصف زرداری کی جانب سے پارلیمنٹ میں آنے کے اعلان کے بعد ان کی دوسری بہن عذرا فضل پیچوہونےنشست خالی کرنےکافیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

فریال تالپور پرکرپشن الزامات کے پیش نظرآصف زرادری نے فریال تالپور کی این اے 207 لاڑکانہ کی نشست سے الیکشن نہ لڑنے کافیصلہ کیا۔

جس کے باعث اب شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اپنی بہن عذرا فضل پیچو کی نشست این اے 213نوابشاہ سے سیٹ پرضمنی الیکشن لڑیں گے۔اسی طرح بلاول بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیربھٹو کی مستقل آبائی نشست این اے 207 کی بجائے ایازسومرو کی نشست 204لاڑکانہ خالی کروا کے الیکشن لڑیں گے۔