Live Updates

مفتی پیر افضل قادری نے عمران خان پر توہین رسالت کا الزام عائد کرتے ہوئے معافی مانگنے اور توبہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 2 جنوری 2017 20:00

مفتی پیر افضل قادری نے عمران خان پر توہین رسالت کا الزام عائد کرتے ہوئے ..

گجرات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) مفتی پیر افضل قادری نے عمران خان پر توہین رسالت کا الزام عائد کرتے ہوئے معافی مانگنے اور توبہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی پیر افضل قادری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر توہین رسالت کا الزام عائد کیا ہے۔ مفتی پیر افضل قادری نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں ایک تقریر کے دوران کچھ ایسے قلمات کہہ گئے جس سے وہ حضور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کر گئے۔ لہذا ان پر لازم ہے کہ وہ عوام کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :