اوگرا ،نیپرا ،پی ٹی اے سمیت5 ریگولیٹری اتھارٹی کو ماتحت لینے کے اقدام کو عدالت عالیہ سندھ میں چیلنج کردیا گیا

پیر 2 جنوری 2017 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) وفاقی حکومت کی جانب سے اوگرا ،نیپرا ،پی ٹی اے سمیت5 ریگولیٹری اتھارٹی کو ماتحت لینے کے اقدام کو عدالت عالیہ سندھ میں چیلنج کردیا گیا ،درخواست گزار وہاب بلوچ ایڈوکیٹ نے آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دی ریگولائز کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دئیے گئے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے،معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جائے بغیر یک طرفہ طور پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ہے،یہ اقدام صوبوں کے مفادات کے بھی خلاف ہے،لہذا 18 اکتوبر کو ڈی ریگولائز کرنے کا جاری کردہ نوٹی فکیشن واپس لیا جائے۔