چودھری شجاعت حسین نے طارق بشیر چیمہ ایم این اے کو

پاکستان مسلم لیگ کا مرکزی سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا: طارق بشیر چیمہ کی شاندار خدمات پر خراج تحسین

پیر 2 جنوری 2017 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد طارق بشیر چیمہ ایم این اے کو پاکستان مسلم لیگ کا مرکزی سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی و ملک کیلئے اور بطور رکن پارلیمنٹ طارق بشیر چیمہ کی شاندار خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مزید عہدیداروں کا اعلان پارٹی کے اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :