پیپلز پارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو نے استعفی دے دیا

استعفی پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے ، ایاز سومرو کی نشست سے پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو الیکشن لڑیں گے ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 جنوری 2017 14:34

پیپلز پارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو نے استعفی دے دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جنوری 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو اپنی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایاز سومرو این اے 204سے پی پی پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ ایاز سومرو نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے ۔ ایاز سومرو آج شام اسلام آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ ایاز سومرو آئندہ کل یعنی تین جنوری کو استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں آئیں گے۔

اور اجلاس کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایاز سومرو کی نشست سے چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑیں گے ۔ جبکہ آصف علی زرداری عذرا پیچوہو کی نشست پر آصف زرداری الیکشن لڑیں گے۔ خیال رہے کہ 27 دسمبر کو آصف علی زرداری نے بلاول سمیت پارلیمنٹ میں آنے کا اعلان کیا تھا۔