استنبول نائٹ کلب فائرنگ،ہلاک ہونیوالوں میںسات سعودی شہری شامل

استنبول میںشہری ٹیلی فون، ٹویٹر پر سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے قونصل خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں،سعودی وزیر

پیر 2 جنوری 2017 14:02

استنبول نائٹ کلب فائرنگ،ہلاک ہونیوالوں میںسات سعودی شہری شامل

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) استنبول میں ایک نائٹ کلب پر دہشت گرد حملے میں سات سعودی شہری ہلاک اور نو زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کے ایک ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سال نو کی رات حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سات سعودی شہری شامل ہیں ،استنبول میں سعودی قونصل خانے نے دہشت گردی کی اس کارروائی میں سات سعودی شہریوں کی ہلاکت اور دس کے قریب زخمیوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہاکہ استنبول میں قونصل خانے کے ٹیلی فون رابطے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تشدد اور اذیت کا نشانہ بننے والے سعودی شہری فوری طور پر ٹیلی فون، ویب سائٹ یا ٹویٹر پر سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے قونصل خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔