دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر قبضہ کرنا ہمارا پلان تھا۔ چودھری شجاعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 جنوری 2017 11:12

دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر قبضہ کرنا ہمارا پلان تھا۔ چودھری شجاعت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جنوری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر قبضہ کرنے کا پلان تھا لیکن جوڈیشل مارشل لا کے حوالے سے انہیں کچھ معلوم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کے ذہن میں ایسا کچھ ہو تو وہ نہیں جانتے۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت نے کہا کہ کوئی حکومت کا دھڑن تختہ کرنا چاہتا ہے تو کوئی قبضہ کرنے کا خواہشمند ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جاوید ہاشمی بھی اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ دھرنے میں پارلیمنٹ پر قبضے پر منصوبہ بنایا گیا تھا۔ جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ انہیں چیف جسٹس کی مدد سے جوڈیشل مارشل لا کی خبر دی گئی تھی جسے عمران خان نے یکسر مسترد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :