استنبول نائٹ کلب فائرنگ ، ہلاک شدگان میں 7 سعودی شہری شامل

پیر 2 جنوری 2017 11:07

استنبول نائٹ کلب فائرنگ ، ہلاک شدگان میں 7 سعودی شہری شامل

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) استنبول میں ایک نائٹ کلب پر دہشت گرد حملے میں ۷سعودی شہری ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب فائرنگ کے واقعے میں کل 39 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ترکی کی خاندانی امور کی وزیر فاطمہ بتول کے مطابق سال نو کی رات حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سعودی ، مراکشی ، لبنانی ، لیبی اور کویتی شہری شامل ہیں۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق حملے میں ۱کویتی شہری اور ۲ تیونسی ہلاک ہوئے ہیں۔لبنان ،اردن اور مراکش کے 3، 3تین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔اس طرح کل 17غیرملکی نئے سال کی آمد پر دہشت گرد کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔استنبول میں سعودی قونصل خانے نے دہشت گردی کی اس کارروائی میں 7 سعودی شہریوں کی ہلاکت اور دس کے قریب زخمیوں کی تصدیق کر دی ہے