بھارتی فلموں کی ’’ڈرٹی گرل ‘‘ودیا بالن نے 38ویں سال کی سیڑھی عبور کر لی

ممبئی میں انکے خاندان اور دوست احباب نے سالگرہ کا کیک کاٹا،بھارتی ہم عصر ستاروں کی ودیا بالن کو سالگرہ کی مبارکباد

اتوار 1 جنوری 2017 23:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی’’ ڈرٹی گرل‘‘اور اپنی جاندار اداکاری سے بالی ووڈ میں سکہ جمانے والی ودیا بالن 38سال کی ہو گئیں ،ممبئی میں انکے خاندان اور دوست احباب نے سالگرہ کا کیک کاٹا ،بھارتی ہم عصر ستاروں کی ودیا بالن کو سالگرہ کی مبارکباد ، یکم جنوری کو ممبئی کے تامل گھرانے میں پیدا ہونے والی ودیا بالن نے ’’کہانی ‘‘ ڈرٹی پکچر ‘‘ پرینیتا ‘‘ اور ’’کہانی ٹو ‘‘ جیسی فلموں میں سخت محنت ،جستجو اور لگن سے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ اگر کام کرنے کا سچا جذبہ اور صلاحیت موجود ہو تو پھر کسی سپر سٹار مرد کے بغیر بھی فلم کی کامیابی ممکن ہے۔

ممبئی کے مشہور علاقے چیمبور کے تامل گھرانے میں یکم جنوری1979ئ کو پیدا ہونے والی ودیا بالن کے والد پی آر بالن ایک مشہور کمپنی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور والدہ سرسوتی بالن گریلو خاتون ہیں ،16سال کی عمر میں ایکتا کپور کے ٹی وی شو ’’ ہم 5‘‘ میں کام کیا لیکن اس کی منزل بڑی سکرین تھی۔

(جاری ہے)

ودیا بالن کے والدین نے اپنی بیٹی کے شوق اور فیصلے کی حمائیت تو کی لیکن انہوں نے ساتھ ہی تعلیم مکمل کرنے کی شرط بھی رکھی،ودیا نے اپنے والدین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے سینٹ جیویرس کالج سے سوشیالوجی میں گرایجویشن اور اس کے بعد ممبئی یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

ودیا کے لئے فلموں میں کیریئر بنانے کی راہ آسان نہیں تھی، ملیالم اور تامل فلم دنیا میں کئی مرتبہ قسمت آزمانے کے بعد بھی وہ ناکام رہیں،ودیا کو بنگلہ فلم ’’بھالو تھیکو‘‘ سے شناخت ملی،اس فلم میں آنندی کے کردار کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کا’’ آنند لوک ایوارڈ‘‘ بھی ملا۔ودیا بالن نے بالی ووڈ میں ’’پرینیتا‘‘ فلم سے قدم رکھا، اس فلم میں اپنی اداکاری کے دم پر انہوں نے بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

لیکن ودیا کو ابھی اپنی ایک الگ اور منفرد شناخت بنانا باقی تھی،جس کے لئے ودیا نے سنجے دت اور کے ہمراہ ’’لگے رہو منا بھائی ‘‘ جیسی کامیاب فلم ’’گرو‘‘ اور ’’سلام عشق ‘‘جیسی کئی معروف فلموں میں کام کرنے کے باوجود انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سال 2007ئ میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بھول بھلیاں ‘‘ ودیا کے کیریئر کے لئے نیا موڑ ثابت ہوئی۔

اس میں’’ اونی ‘‘کے رول کی ناقدین نے جم کر تعریف کی۔سال 2009ئ میں ریلیز ہونے والی پا اور وشال بھاردواج کی فلم ’’عشقیہ ‘‘نے انہیں بہترین اداکارہ کا ’’فلم فیئر ایوارڈ‘‘ دلایا، یہاں سے ودیا کے لئے کامیابی کے راستے کھل گئے۔ 2011ئ میں ریلیز کے بعد دھوم مچانے والی فلم ’’دی ڈرٹی پکچر ‘‘ کے لئے ودیا بالن کو قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سال 2012ئ میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کہانی ‘‘میں ودیا نے ’’ودیا باگچی‘‘ نامی حاملہ خاتون کا ایسا شاندارا کردار ادا کیا کہ ہر طرف سے ودیا بالن کی پذیرائی کی گئی اور اس کردار نے اداکارہ کو ایک’’ ہیرو ‘‘بھی ثابت کردیا۔ودیا بالن نے فلم ساز سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ 2سال افیئر چلانے کے بعد 2014ئ میں شادی کر لی تھی ،گذشتہ سال ودیا بالن کی اپنے فلمساز شوہر کے ساتھ شدید اًن بن کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنیں لیکن ودیا بالن نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :