سری لنکا میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار

اتوار 1 جنوری 2017 23:00

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) سری لنکا میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ 46 سالہ پاکستانی شہری کو بندرا نائیکے انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ائیر پورٹ پولیس نارکوٹکس بیورو نے دو کلو گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص دوحہ سے شام پانچ بجے دو لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن کے ساتھ ائیر پورٹ پہنچا تھا ۔ ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :