’’درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو‘‘

نئے سال کا پہلا روز، تعطیل کے باوجود شہبازشریف کی زیرصدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس

اتوار 1 جنوری 2017 23:00

’’درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو‘‘

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت سال نو کے پہلے روز تعطیل کے باوجود صوبے کے ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں 3 گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں ترکی کی وزارت صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں اور آج ہم سب تعطیل کے باوجود سال نو کے پہلے روز صوبہ پنجاب کے عوام کو صحت عامہ کی بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی اور معیاری ادویات مہیا کرنے کے حوالے سے ایک نیک کام کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف دکھی انسانیت کے زخمو ںپر مرہم رکھنا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سال نو کا اس سے بہتر آغاز ہو نہیں سکتا ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے یہ مصرعہ بھی پڑھا ’’درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو‘‘ اور کہا کہ آج کے اجلاس میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے جن اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے، اس پر تیزی سے عملدرآمد کرنا ہوگا اور یقینا اس پر عملدرآمد سے دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔