نئے سال کی خوشی پر ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام سفاری ٹرین کاانعقاد

اتوار 1 جنوری 2017 22:30

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء)ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور پاکستان ریلوے کے اشتراک سے نئے سال کی خوشی میں پشاور کینٹ سے اٹک خورد تک سفاری ٹرین سفر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پشاور کی مختلف فیمیلز نے اس سفاری ٹرین میں سفر کیا، نئے سال 2017 کے آغاز کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے 80 افراد پر مشتمل سفاری ٹرین ٹورازم کارپوریشن اور پاکستان ریلوے کے باہمی تعاون سے کیا گیا ، اس موقع پر کنسلٹنٹ ٹورازم کارپویشن ظہور درانی ، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی فیمیلز اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں،ٹرین صبح 9بجے پشاور کینٹ سٹیشن سے روانہ ہوئی جس کی روانگی سے قبل تمام فیمیلز کو میوزیک بینڈ بجا کر خوش آمدید کہا ، دوران سفر فیمیلز نے تقریباً دو گھنٹے کے سفر کو خوب لطف اندوز کیا ،اٹک خورد کے مقام فیمیلز نے اونٹ کی سواری، پتنگ بازی ، فوک موسیقی، رسہ کشی ، آرچری کے مقابلے اور دریائے کابل کے ساحل کی سیر کی جبکہ فیمیلز نے اس موقع پر ساحل کے کنارے خوب پکنک منائی ، دوران سفر فیمیلز نے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں سیاحت کے فروغ و ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور پروگراموں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے بین الاقوامی سیاح اور فیمیلز ایک بار پھر صوبہ کے حسین سیاحتی مقامات کا رخ کرینگی ۔

(جاری ہے)

خواتین کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت ، پاک ریلوے کی جانب سے اس قسم کے پروگرامز کے انعقاد سے فیمیلز کو تفریح کے مواقع میسر ہونگے اور خاص کر پشاور کی فیمیلز کو گھروں سے نکلنا اور صوبہ کے مختلف حسین مقامات کو دینے اور جاننے کا موقع ملے گا۔ ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے صوبہ کی عوام کیلئے سستی تفریحی سہولیات فراہم کرنا اچھا اقدام ہے ، سفاری ٹرین کا سفر یادگاری اور تاریخی سفر ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ صوبہ میں مزید ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں، حکومت کو چاہیے کہ پشاور سے لنڈی کوتل تاریخی ٹرین سفر کا آغاز کیا جائے جس سے پشاور کی عوام کو یادگاری سفر کی سہولت میسر ہوگی ۔