شہید بھٹو سالگرہ کی مرکزی تقریب صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگی ،محمد ہمایون خان

اتوار 1 جنوری 2017 22:30

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر محمد ہمایون خان کے زیر صدارت پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبائی صدر محمد ہمایون خان ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات روبینہ خالد،صوبائی سینئر نائب صدر سید آخون زادہ چٹان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سینٹرل ایکزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کے فیصلوں کی تائید کی گئی پارٹی تنظیم نو،اصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ آنے اور ملکی و صوبائی صورتحال پر تفصیلی غورخوص کیا گیا ،اجلاس میں پانچ جنوری کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پورے صوبے میں عظیم الشان طریقے سے منانے کا اعلان کیا گیا جبکہ صوبے کی مرکزی تقریب پشاور میں پاٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ دوران پور روڈ میں منعقد ہوگی ،صوبائی صدر محمد ہمایون خان نے تمام ڈویثرن ،ضلعی ونگزعہدیداروں اور جیالوں کو ہدایت کی کہ پانچ جنوری کو شہید بھٹو کو ملک و قوم جمہوریت کی بقاء کے لئے عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروگرامات منعقد کرائیں ،صوبائی صدر نے کہا کہ آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ میں آنا انتہائی خوش آئند ہے اس فیصلے کو ہم تمام جیالے سہراتے ہے جس ثابت ہوتا ہے کہ سابق صدر مملکت ہونے کے باوجود پالیمنٹ کو بالادست سمجھتے ہے کیونکہ جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی کے قائدین نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں صوبے میں تنظیم نو کا اعلان جلد کیا جائیگا اجلاس کے بعد صوبائی کابینہ نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے کنزٹرکشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا جس پر صوبائی صدر اور کابینہ نے اطمنان کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :