اربوں روپے کی لاگت سے تعمیرہونیوالاکرم تنگی ڈیم عظیم قومی منصوبہ ہے،سیف اللہ برادران

اتوار 1 جنوری 2017 22:30

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) سیف اللہ برادران نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا کر م تنگی ڈیم منصوبہ کسی کی ذات یا قبیلے کیلئے نہیں بلکہ یہ ایک عظیم قومی منصوبہ ہے جس سے وزیر ،بھٹنی قبائل ،بنوں،لکی مروت اور کرک اضلاع کے مجموعی طور پر نہ صرف 30لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی بلکہ ان اقوام کے نسل درنسل آباد ہونگے ۔

سیف اللہ برادران نے یہ عہد کیا ہے کہ ڈیم کی افتتاح و تکمیل کے بعد وہ اس ڈیم میں قبائلی عوام کوتمام ملازمتیںو حقوق دینے ،دیگر مرعات فراہم کرنے اور ڈیم کا رائلٹی دینے تک چین سے نہیںبیٹھیں گے۔ ہر فورم پر جنگ لڑیںگے۔سینئر پارلیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان اور مسلم لیگ کے سینئر مرکزی سلیم سیف اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے وزیر ،بھٹنی ،بنوچی،مروت ،خٹک و دیگر اقوام کی مجموعی طور3لاکھ 62ہزار ایکڑسے زائد اراضی سیراب ہوگی اور 84میگا واٹ بجلی کی پیداوار سے ان اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ کے ساتھ ساتھ آبنوشی وآبپاشی کے موجود سنگین مسائل کاخاتمہ ہوگا جبکہ بنو ں ڈویژ ن میں آنے والے سیلابوں کی روک تھام میں بڑی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ سیف اللہ برادران نے اپنے سیاسی زندگی میں مروت قوم کیساتھ ساتھ وزیر ،بھٹنی قبائل ،بنوچی،خٹک ودیگر اقوام کی یکساں خدمت کی ہے اور اپنے قوم کیلئے دوسرے قوم کی تباہی و بربادی کا کبھی سوچا بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تکمیل کے بعد ڈیم کی مکمل رائلٹی ڈیم سے ملحقہ وزیر قبائل کو دی جائیگی جس سے ان کے علاقوں میں ہسپتالز، سکولز ،ٹیوب ویلز ودیگر ترقیاتی کام مکمل کیئے جائینگے جس سے وزیر اقوام ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور میں شامل ہونگے۔

انہوں نے کہاان کے خاندان نے ڈیم کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے کافی جدوجہد کی جبکہ عوام نے بھی ڈیم کیلئے طویل انتظارکیاانشاء اللہ اب ان کے جدوجہدسے عوام کا مطالبہ بھی پورا ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تکمیل سے ملک اور صوبہ خیبرپختونخوا غلے کی مد میں خود کفیل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کا ٹھیکہ ملک کے بہترین کمپینیوں ایف ڈبلیو اواور ڈیسکان کو دی گئی ہے جو انشاء اللہ میعاری ،شفاف اور دیرپا کام کرتے ہوئے ایک مثالی ڈیم بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرم تنگی ڈیم کی طرح ملک میں دیگر دیموں کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس وقت ملک بجلی اور پانی بحران سے دو چار ہے جس سے ذراعت اور عوام کو پینے کے پانی کی کمی کا جو مسئلہ درپیش ہے وہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :