مالاکنڈ میں جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن مکمل ہوگئے

اتوار 1 جنوری 2017 22:30

ملاکنڈ۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) مالاکنڈ کے 28 یونین کونسلوں میںجماعت اسلامی یوتھ ونگ کے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل ہو گئے ۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے تحصیل کے سطح پر ریٹرننگ اوراسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز جبکہ ہر یونین کونسل میں پرزائیڈنگ آفیسر مقرر کئے گئے تھے جن کی نگرانی میں انتخابات کرائے گئے ۔ضلع ملاکنڈمیں ٹوٹل 29پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھیںجس میں ہر یونین کونسل کے سطح پر صدارت ،جنرل سیکرٹری اور ایگزیکٹیو کونسل کے لئے 166اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔

یوتھ ونگ کے انتخابات میں نوجوانوں نے بھر حصہ لیااور اپنے رائے دہی کا اظہار کیا ۔انتخابات کے لئے ووٹنگ صبح 9بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے 2بجے تک جاری رہی تاہم پولنگ سٹیشنوں میں ووٹروں کی رش اور موجودگی کی وجہ سے ووٹ پول کرنے کا دورانیہ مزید بڑھایا گیا ۔

(جاری ہے)

انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر جانبدار اور شفاف بنانے کے لئے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع ،ضلعی آمیر مولانا جمال الدین اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات خیر الرحمان نے یوتھ ونگ کے ضلعی صدر جاسم علی ایڈوکیٹ کے ہمراہ تمام یونین کونسلوں اور پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر تحصیل مولانا محمد طیب اور تحصیل کونسلر درگئی قاضی رشیداحمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پرکارکنوں سے خطاب اور میڈیا کیساتھ بات چیت کے دوران صوبائی جنرل سیکر ٹری عبد الواسع اور ضلعی آمیر مولانا جمال الدین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی جماعت نے بھی نوجوانوں کو کوئی پلیٹ فارم مہیا نہیں کیا ۔جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جس نے نوجوانوں کو شفاف طریقے سے اپنے لئے قائدچننے کا موقع فراہم کیا ہے جبکہ دیگر جماعتیں وراثتی پارٹیاں بن چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس تجربے کے بعد پورے ملک میں الیکشن کرائے جائینگے ۔ ہم فخر سے کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی خاندانوں کی پارٹی نہیں ہے اوریوتھ انٹرا پارٹی کے مکمل ہونے کے بعد انہی نوجوانوں کی مختلف ٹریننگ کی جائیگی اور انہی کے ذریعے معاشرے میں فلاحی ، کھیل کود سمیت مثبت سرگرمیاں شروع کئے جائینگے اور نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ آفزائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :