مولانا عبدالغفور حیدری 8جنوری کو پشاور میں میڈیا سیمینار سے خطاب کرینگے

اتوار 1 جنوری 2017 22:30

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق تاسیس جمعیت کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام کا دوسرا میڈیا سیمینار 8جنوری بروز اتوار صبح 10بجے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں صوبہ بھر اور قبائل ایجنسیوں کے سیکرٹریز اطلاعات اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے احباب اور جماعتی ذمہ داران شریک ہونگے، سیمینار کے مہمان خصوصی مولانا عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئر مین سینٹ ہونگے جبکہ جمعیت کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجا ع الملک اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان میڈیا کی اہمیت اور ہماری ذمہ داری کے عنوان پر خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :