ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر طبقے سے رہنما ئی حاصل کی جائے گی،رضاسرگانہ چیئرمین ضلع کونسل

اتوار 1 جنوری 2017 22:20

خانیوال ۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) نو منتخب چیئر مین ضلع کو نسل انجینئر رضا سرگانہ نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر طبقے‘ ادار ے اور ان سے وابستہ شخصیات سے رہنمائی حاصل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ رو ز ضلع کونسل دفتر میں مختلف وفو د سے با ت چیت کر رہے تھے، اس موقع پر سابق ایم پی اے جعفر سر گانہ ، مبشر بھٹہ ، فر خ شا ہ ، منتظر مہدی اور دیگر شخصیا ت موجو د تھیں، انجینئر رضا سر گانہ نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کی عما رت کو فو ری طور پر مر مت کیا جا رہے ہے جبکہ اس عما رت کی ممبرا ن کی تعداد کے مطابق تو سیع کے لئے وزیر اعلیٰ پنجا ب سے پیش گرانٹ لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہترین تعلیم ، صحت اور زراعت ہما ری تر جیح ہے،اس سلسلے میں ضلع انتظا میہ اور منتخب ممبرا ن سے مثالی کو آرڈینیشن قائم کی جائے گی ، انجینئر رضا سر گا نہ نے اس مو قع پر اے ڈی ایل جی محمد افضل اور ڈسٹرکٹ انجینئر کے ہمرا ہ ضلع کونسل کی عما رت کا معائنہ کیا اور اسکی تزئین و آرائش کے لئے ضرو ری ہدا یا ت دیں۔