اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈریکارڈ کو کلکٹر کے اختیارات دے دیئے گئے ،نوٹیفیکیشن جاری

اتوار 1 جنوری 2017 22:20

خانیوال ۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈریکارڈ کو کلکٹر کے اختیارات دے دیئے گئے اور اس سلسلہ میں با قا عدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ریونیو نے صوبے بھر کے 36اضلاع میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹروں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو کلکٹر کے اختیارات بھی دے دئیے ہیں اور اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔