قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعاون سے اجتماعی شادی کی تقریب

اتوار 1 جنوری 2017 22:20

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعاون سے اجتماعی شادی کی تقریب

چیچہ وطنی۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) چیچہ وطنی میں نئے سال کے پہلے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعاون سے تین غریب بچیوں کی ایک ساتھ شادی کردی گئی،اجتماعی شادی کی یہ تقریب گاؤں15،گیارہ ایل میں منعقد ہوئی جس میں پی سی بی کے سینئر مینیجرلاجسٹک محمد مقصوداحمد اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اجتماعی شادی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اظہر علی،وہاب ریاض اور یونس خان کی مالی معاونت سے کی گئی، دلہنوں کیلئے جہیز کے سامان کا اہتمام ، باراتیوں کیلئے کھانا اور شادی کی تمام رسومات بھی ادا کی گئیں ،شادی میں شریک معززین نے دلہنوں کو نیک تمناؤں کیساتھ رخصت کیا،گاؤں کی سماجی شخصیت فیاض خا ن پٹھان نے قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :