ماہ دسمبر میں پولیس کی کارروائی، متعددمجرمان اشتہاری گرفتار

اتوار 1 جنوری 2017 22:20

فیصل آباد ۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ہر تھانہ کی سطح پر خصوصی ریڈنگ پارٹیاںتشکیل دی گئیں ہیں۔ ان ریڈنگ پارٹیوں نے مختلف مقامات پرریڈ کر کے ماہ دسمبر میںمجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائزاور منشیات فروشوںکے خلاف مئو ثرکارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے منشیات فروشوں ،نا جا ئز اسلحہ رکھنے والوںاور مجرمان اشتہاریوںکو گرفتار کیا۔

پولیس ترجمان نے اتوار کویہاں بتایا کہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں240مقدمات درج کرکی240ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سی13 عدد کلاشنکوف ،187عددپسٹل،46عددبندوق،14عددرائفل ،04 عدد ریوالور،ایک عدد کاربین اورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکئے۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران389مقدمات درج کر کی389ملزمان کو گرفتارکیا گیااوران کے قبضہ سی126.261کلوگرام چرس،1.210گرام ہیرئوین،شراب5689لیٹر ،07 چالو بھٹی برآمد کر لی گئی اور03 شرابیوں کی بھی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میںکی گئی کاروائی میں فیصل آباد پولیس نے ماہ دسمبر میں 1326 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔جن میںایکیٹیگری کی307مجرمان اشتہاری‘ بی کیٹیگری کی1019مجرمان اشتہاری ،312ٹارگٹ افینڈر اور 113 عدالتی مفرورکوبھی گرفتارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :