پولیس کا کریک ڈائون،07منشیات فروش گرفتار،نو کلو گرام سے زائد چرس برآمد

اتوار 1 جنوری 2017 22:20

فیصل آباد۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) تھانہ سرگودھا روڈ،بٹالہ کالونی،ڈی ٹائب کالونی،ٹھیکریوالہ،سٹی تاندلیانوالہ،صدر جڑانوالہ اور سی آئی اے جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان احسن سلطان،عثمان،شہزاد،بلال حسین ، نعمان،حید ر علی اور شیرا کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی9280گرام چرس برآمد کرلی ۔

پولیس ترجمان نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے K بلاک میں چھاپہ مار کر ملزم احسن سلطان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1810کلوگرام چرس برآمد کر لی اور اسکے خلاف مقدمہ تھانہ سرگودھا روڈ میں درج رجسٹر کرلیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے انور بلوچ چوک میں چھاپہ مار کر ملزم عثمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1020کلوگرام چرس برآمد کر لی اور اسکے خلاف مقدمہ تھانہ بٹالہ کالونی میں درج رجسٹر کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے گول ڈی ٹائپ میں چھاپہ مار کر ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1070کلوگرام چرس برآمد کر لی اور اسکے خلاف مقدمہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درج رجسٹر کرلیا۔تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے 275ج ب میں چھاپہ مار کر ملزم بلا ل حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1550کلوگرام چرس برآمد کر لی اور اسکے خلاف مقدمہ تھانہ ٹھیکریوالہ میں درج رجسٹر کرلیا۔

تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے 418 گ ب میں چھاپہ مار کر ملزم نعمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1130کلوگرام چرس برآمد کر لی اور اسکے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے 353گ ب میں چھاپہ مار کر ملزم حیدر علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1550 کلو گرام چرس برآمد کر لی اور اسکے خلاف مقدمہ تھانہ صدر جڑانوالہ میں درج رجسٹر کرلیاجبکہ سی ّئی اے جڑانوالہ پولیس نے 240گ ب میں چھاپہ مار کر ملزم شیرا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1150کلوگرام چرس برآمد کر لی اور اسکے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :